سی ای او ایجوکیشن افتخار خان کاپیپلز کالونی کے مختلف سکولز کااچانک دورہ


فیصل آباد(سید جاوید)سی ای او ایجوکیشن افتخار خان نے پیپلز کالونی کے مختلف سکولز کااچانک دورہ کیا۔انہوں نے دوران وزٹ ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کی حاضری، طلباء و طالبات کی انرولمنٹ چیک کی۔انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جاکر تدریسی امور کاجائزہ اور طالب علموں سے گفتگو بھی کی۔ انہوں نے لازمی مضمون قرآن پاک کی تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا۔سی ای او نے سکولوں کی صفائی و ستھرائی اور بلڈنگ کی چھتوں کو بھی چیک کیا اورصاف ستھرا ماحول ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکیدکی۔

0/Post a Comment/Comments