فیصل آباد(سیدجوادشاہ)محکمہ زراعت (توسیع)کے زیر اہتمام گندم کی پیداوار بڑھانے کے منصوبہ کے تحت کاشتکاروں میں زیادہ پیداوار کے حصول کے فروغ اور مثبت مقابلہ کو پروان چڑھانے کے لئے پیداواری مقابلہ کا انعقاد کرایا جارہا ہے جن کاشتکاروں نے گندم کی فصل پانچ ایکڑ رقبے پر کاشت کر رکھی ہے وہ مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ ضلع کی سطح پر ونر کو تین لاکھ روپے، دوم کو دو لاکھ اور سوم کو ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ درخواست فارم محکمہ زراعت توسیع کے مقامی دفاتر سے مفت حاصل اور 31 جنوری 2023 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گندم ہماری فوڈ سیکیورٹی کی علامت ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں اس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔کاشتکاروں کو چاہیے کہ جڑی بوٹیوں اور بیماریوں کا تدارک محکمانہ سفارشات کے مطابق کریں گندم کی فصل کو نائٹروجن،فاسفورس اور پوٹاش کے علاؤہ زنک اور بوران کا استعمال بھی کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں