فیصل آباد(ارم نواز)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نے مختلف میگا مارٹس کا دورہ اورڈی سی کاؤنٹرز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے صارفین سے ملاقات کرکے ان سے اشیاء کی دستیابی کے بارے میں دریافت بھی کیا اورمارٹس پر جملہ انتظامات تسلی بخش پایاتاہم دوران چیکنگ بعض مارٹس پر کچھ اشیاء موجود نہ ہونے کی معمولی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے میگا مارٹس انتظامیہ سے کہا کہ ڈی سی کاؤنٹرز مکمل انداز میں فنکشنل رہنے چاہیں اس ضمن میں اگر اچانک انسپکشن کے دوران عدم تعمیل سامنے آئی تو ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں