ایم پی اے رانا علی عباس کے ڈیرہ پر ورکرز کنونشن کے سلسلہ میں اجلاس

فیصل آباد(سید جواد علی)  ایم پی اے رانا علی عباس کے ڈیرہ پر 25 دسمبر کبوتراں والا چوک غلام محمد آباد میں ہونیوالے ورکرز کنونشن کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ عرفان منان’ جنرل سیکرٹری پی ی 115 طارق محمود قادری’ رانا یاسر اعجاز’ صدر پی پی 115 میاں شاہد ذوالفقار’ عثمان گجر’ فیاض گوندل’ شوکت وکی’ شفیق الرحمن تارڑ’ چیئرمین’ وائس چیئرمین ودیگر خطاب کررہے ہیں ایم پی اے رانا علی عباس نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آئے گا ملکی حالات ایسے نہیں کہ قبل از وقت الیکشن کروائے جائیں موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی عمران خان ہی ملکی معیشت کی بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے جب بھی اقتدار سنبھالا اقتصادی ترقی انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں پر کام تیز ہوا عمران خان نے سیاسی مخالفین پر کیسز بنوانے کے سوا کچھ نہیں کیا عوام اب ان کے جھانسے میں ہر گز نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور میں ملکی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں تھیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا (ن) لیگ کا مشن ہے جس کی تکمیل کی جا رہی ہے قائدمیاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انشااللہ جلد وطن واپس آئیں گے وزیر اعظم میا ں محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد مسلم لیگ (ن) کے متوالوں کاہے اللہ کے فضل وکرم سے (ن) لیگ کا مضبوط ووٹ بنک الیکشن میں فیصلہ کن کردا ر ادا کرے گاانہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے سب کو آگے آنا ہو گاقوم کی خوشحال اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔

0/Post a Comment/Comments