فیصل آباد(عدنان جسپال)ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیازاور ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بچوں کے ہمراہ کرسمس تقریبات کے سلسلے میں ای لائبریری الفتح سپورٹس کمپلیکس میں کیک کاٹا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف اور مسیحی برادری کے سرکردہ افراد بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کرسچین کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ملکی تعمیر وترقی میں میسحی برداری کا ہمیشہ سے ہی جاندار کرداررہاہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کرسمس کے موقع پر سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی اور کہا کہ بطور پاکستانی ہماری خوشیاں مشترکہ اور مذہبی تہوار مل کر مانتے ہیں جس سے ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔اس موقع پر کرسچین کمیونٹی کے نمائندگان نے کرسمس کیک کٹنگ تقریب میں شرکت پر کمشنراور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں