گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات

فیصل آباد(شکیل احمد)گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی نے کی۔ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر کلثوم اختر مہمان خصوصی تھیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر حبیب الرحمن،پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرزپروفیسر خالد حسن بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز نے پرنسپل اور ان کی ٹیم کو کالج کی تعمیر و ترقی اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کامیابیوں پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔پرنسپل کالج نے ڈائریکٹرکالجز کی قیادت میں پورے ڈویژن کو پنجاب سطح پر سب سے زیادہ پوزیشنز لینے پر مباکباد پیش کی۔ انہوں نے پروفیسر خالد حسن،پروفیسر اقبال چشتی،پروفیسر ڈاکٹر فرید مرزا،پروفیسر حافظ منظور،پروفیسر اقبال چوہان،پروفیسر محمود الحسن،پروفیسر رانا عتیق، پروفیسر ڈاکٹر راشد ناہید،پروفیسر مریم رحمن اور دیگر اساتذہ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور علمی و ادبی مقابلہ جات میں کالج کی سطح پر 60۔ اور ضلع، ڈویژن اور پنجاب سطح پر 24 پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو ڈائریکٹر کے ہمراہ تعریفی اسناد اور شیلڈز سے نوازا۔مہمان خصوصی اور مہمان اعزاز نے پرنسپل، مقابلہ جات کے انچارج صاحبان اور انعامات حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

0/Post a Comment/Comments