فیصل آباد (سید جاوید شاہ)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کرکے پھنس چکے ہیں ۔ نواز شریف ’ شہباز شریف اور مریم نواز کے خوف نے عمران خان کی ذہنی حالت خراب کر دی ہے ۔ اسمبلیاں توڑنے کے بیان نے عمران خان کی سیاست بند گلی میں پھنسا دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں پوری طرح کوشش کی کہ پاکستان معیشت زمین بوس ہو جائے اور پاکستان ڈیفالٹ کرے لیکن ایسی بات کہنے والوں کے منہ میں خاک ۔ اﷲ تعالی کے کرم سے ملکی معیشت بہتری کی طرف ہی جائے گی کیونکہ ملکی نظام پاکستان بنانے والی جماعت مسلم لیگ چلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان پی ٹی ایم کے کارکنان کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والی بات ہے ۔ عمران خان پورے نظام کو اپنی ضد کی ضد کی بھینٹ چڑھنا چاہتے ہیں ۔ عمران خان کو صرف وہ نظام سوٹ کرتا ہے جس میں وہ خود وزیر اعظم ہوں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں