محمد سعید چوہدری لیبر آفیسر ویسٹ زون II تعینات

فیصل آباد(سید جاوید شاہ)محمد سعید چوہدری کو لیبر آفیسر ویسٹ زون II تعینات کردیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے۔موصوف اس سے قبل ننکانہ صاحب میں لیبر آفیسر تعینات تھے۔انہوں نے ماتحت سٹاف سے میٹنگ کرکے ترجیحات سے آگاہ کیا اور کہا کہ لیبر قوانین پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments