وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے فیصل آباد پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی ہے ،وفد میں صدر پریس کلب شاہد علی،سینئر صحافی سید خاور عباس،سیکرٹری عزادارعابدی اور ممبر و کالم نگار رانا اقبال حسین شامل تھے ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی محمد خان بھٹی، پریس سیکرٹری وزیراعلی پنجاب اقبال چودھری اور ڈی جی پی آر را پرویز اختر بھی اس موقع پر موجود تھے ،،ملاقات میں فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال ،اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کی پرائم لوکیشن پر 190کنال اراضی صحافی کالونی کے لئے مختص کی گئی ہے۔ کابینہ صحافی کالونی کے لئے مختص اراضی پنجاب جرنلسٹ ہاسنگ فانڈیشن کے نام ٹرانسفر کرنے اور 25کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے چکی ہے۔ فیصل آباد پریس کلب کو سالانہ گرانٹ بھی دی جائے گی۔ صحافیوں کو گھر بنانے کے لئے بینک آف پنجاب سے آسان شرائط پر قرضے کی سہولت دیں گے۔لاہور،راولپنڈی او رملتان کے بعد فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کر رہے ہیں - فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران نے فیصل آباد صحافی کالونی کے لئے گرانٹ کی منظوری پر وزیراعلی چودھری پرویزالہی کا شکریہ ادا کیا،سیکرٹری فیصل آباد پریس کلب صدر پریس کلب شاہدعلی کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالہی نے فیصل آباد کے صحافیوں کے دل جیت لئے ہیں اس لئیصحافی آپ کا یہ احسان کبھی نہیں بھلا سکتے جبکہ سیکرٹری پریس کلب عزادار حسین نے کہا کہوزیراعلی چودھری پرویز الہی کی جانب سے صحافی کالونی و پریس کلب کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں