نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے 28 گرانفروشوں کو ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانہ

فیصل آباد(سید جاوید)ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے 28 گرانفروشوں کو ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانہ کیا۔دوران چیکنگ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر تین دکانیں سیل اور موقع سے دو دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور جیل بھجوایا۔علاوہ ازیں ڈی سی مانیٹرنگ سکواڈ نے پھلوں وسبزیوں اور چکن کے نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی 29 شکایات قیمت ایپ پر لوڈ کیں جس پر مجسٹریٹ نے ایکشن لیا۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے پرائس کنٹرول میکنزم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد اور صارفین کو مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments