ن لیگ کے 30 سالہ دور اقتدار پر ہماری حکومت کے 30 ماہ بھاری ہیں، شیخ شاہد جاوید

 فیصل آباد (عدنان جسپال )پاکستا ن تحریک انصاف پی پی 114 کے رہنما وائس چیئرمین شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ ن لیگ کے 30 سالہ دور اقتدار پر ہماری حکومت کے 30 ماہ بھاری ہیں’پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت عوام کو لاتعداد ریلیف دیئے جبکہ موجودہ پی ڈی ایم کی نااہل اور چور حکومت نے عوام کو مہنگائی ’ بے روز گاری کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں ۔ انڈسٹریز تباہ اور کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں ۔ مسلسل انڈسٹریز بند ہونے سے ملک میں بے روزگاری کے طوفان برپا ہیں ۔ نیا سال چوروں اور لٹیروں سے نجات کا سال ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے گی اور وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی بحران سے نکلے گا۔نیا سال اہل وطن کیلئے خوشیاں لائے گا ۔چوروں کا ٹولہ پی ڈی ایم نامی اس گروہ کا بیانیہ بیچنے کی کوشش کررہے ہیں جسے قوم ردی کی ٹوکری کی نذر کرچکی ہے۔ پی ڈی ایم کی پوری سیاست انتخاب سے فرار کی کوششوں تک سکڑ چکی ہے۔ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈال کر ملک سے فرار ہونے والوں کو این آر او ٹو کا لالی پاپ دیکر مسندوں پر بٹھایا گیا۔ 12 سو ارب روپے کا ڈاکہ حلال کرنے کیلئے رجیم چینج کے سازش کاروں نے نیب کی بربادی کی اور اپنے کیس معاف کروایں۔

 

 

 

 

 

0/Post a Comment/Comments