پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں وبازاروں میں روزانہ کم ازکم 30۔انسپکشن کرنے کا حکم

 فیصل آباد(رانا کاشف)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں وبازاروں میں روزانہ کم ازکم 30۔انسپکشن کرنے کا حکم اور اشیائے ضروریہ کے گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے ساتھ بھاری جرمانے کرنے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بعض پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص پراگریس پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی میں اقدامات نہ کرنے والوں کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے چکن،پھل وسبزیوں،دالوں اور دیگر اشیاء کے مقررہ نرخ نمایاں طور پر آویزاں کرانے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثناء پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف اپریشن اور36 گرانفروشوں کو ایک لاکھ 69ہزار روپے جرمانہ کیا۔دوران چیکنگ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر تین دکانیں سیل اور موقع سے 4 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور جیل بھجوایا۔علاوہ ازیں ڈی سی مانیٹرنگ سکواڈ نے شہر بھر میں پھلوں وسبزیوں اور چکن کے نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی 29 شکایات قیمت ایپ پر لوڈ کیں جس پر مجسٹریٹ نے کارروائی کی۔

0/Post a Comment/Comments