گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے 33 گرانفروشوں کو ایک لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ

 فیصل آباد(سید جواد)ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے 33 گرانفروشوں کو ایک لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ کیا۔دوران چیکنگ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر دو دکانیں سیل اور موقع سے دو دکانداروں کے خلاف مقدمات درج اور جیل بھجوایا۔علاوہ ازیں ڈی سی مانیٹرنگ سکواڈ نے پھلوں وسبزیوں اور چکن کے نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی 31 شکایات قیمت ایپ پر لوڈ کیں جس پر مجسٹریٹ نے ایکشن لیا۔

0/Post a Comment/Comments