فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنرسمندری علیزہ ریحان پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کے لئے سرگرم ہیں۔انہوں نے مختلف مارکیٹوں وبازاروں میں چکن کی دکانوں پر قیمتوں کو چیک اور گرانفروشی پر 4 دکانداروں کو موقع سے گرفتارکرکے حوالہ پولیس اور مقدمات درج کرادیئے۔انہوں نے کہا کہ چکن کی مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے والے جیل میں ہونگے لہذااوورچارجنگ سے گریز کریں۔انہوں نے مارکیٹوں میں پھل وسبزیوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی چیک کیااور مقررہ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانے کئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں