پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آبادکی فوڈ سیفٹی ٹیم نے500لیٹرغیرمعیاری آئل کو قبضے میں لے لیا

فیصل آباد(سید جاوید شاہ)پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آبادکی فوڈ سیفٹی ٹیم نے مدن پورہ کے علاقے میں واقع الائشوں سے تیل بنانے والے غیر قانونی یونٹ پرچھاپہ مارکرعوام تک غیر معیاری مضر صحت، آلائشوں سے بننے والے آئل کی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔موقع پر 500لیٹرغیرمعیاری آئل کو قبضے میں لے لیا گیا۔مزید براں ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز)کی سربراہی میں فوڈسیفٹی ٹیم نے ذوالفقار کالونی میں واقع کریانہ سٹور پر چھاپہ مارا اورزائدالمیاد اشیاء فروخت کرنے،کھلے مصالحہ جات پائے جانے اورچوہوں کے فضلات موجود ہونے کی بناء پر 7000روپے جرمانہ عائد کیا۔نیزفوڈسیفٹی ٹیمز نے متعدد گوشت کی دکانوں کی چیکنگ کی اورہدایات پر عمل نہ کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات اور ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے کی بناء پر 64000روپے جرمانہ عائدکیا۔مزیدبراں فوڈسیفٹی ٹیموں کا غیر معیاری خوراک مہیا کرنے والے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلا ف آپریشن جاری ہیں اس ضمن میں حشرات کو روکنے کیلئے اقدامات نہ کرنے، خراب تیل کے استعمال،زائدالمیعاد اشیاء کا خوراک میں استعمال، فریزر اورکچن کی ناقص صورتحال اور ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے کی بناء پر 32000روپے جرمانہ عائد کیاگیا نیز 7لیٹر خراب تیل اور زائدالمیعاد اشیاء کوموقع پر تلف کر دیاگیا۔

0/Post a Comment/Comments