مرغی کا گوشت 550 روپے، ہےعوام سستے پروٹین سے محروم

جڑانوالہ(بیوروچیف ) مرغی گوشت میں ہوش ربا اضافے نے مہنگائی کا بم گرا دیا ہےعوام سستے پروٹین سے محروم ہو چکی ہیں گوشت کی قیمتوں میں دو ماہ کے اندر 200 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے اس وقت  مرغی کا گوشت 550 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے مہنگائی کے اس طوفان کے آگے عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے دوسری جانب انڈوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہے حکومت کی غیر سنجیدگی نے عوام کو مہنگائی کے عذاب سے دوچار کردیا ہے پولٹری ایسوسی ایشن نے مزید مہنگائی کے طوفان کا عندیہ دے دیا ہے مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والی پی ڈی ایم  اس طوفان کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اس وقت عام آدمی کی زندگی مسائل میں گھیری نظر آتی ہے حکومت کو چاہیئے کہ پولٹری ایسوسی ایشن کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرے ورنہ حالات اس سے زیادہ بدترین صورتحال اختیار کر جائیں گے

0/Post a Comment/Comments