فیصل آباد(آفتاب احمد خاں)سٹی کونسل 58کے علاقہ نعمت کالونی نمبر2میں پی سی سی 30فٹ بازاربنوانے پرسابق ایم این اے وپی ٹی آئی ویسٹ پنجاب کے جنرل سیکرٹری فیض اللہ کموکاکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارجنرل کونسلراورانصاف لیبرونگ پی پی 112کے سینئرنائب صدرخرم شہزادجٹ ’چوہدری سردارعارف ڈوگر’ارشدبھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے مزیدکہاکہ فیض اللہ کموکاحلقہ کومسائل فری بنانے اورتعمیروترقی کے لحاظ سے مثالی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اورچوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے رابطے میں رہتے ہیں ان کامزیدکہناتھاکہ علاقائی مسائل حل کروانے اورعوامی خوشحالی کیلئے انکی کاوشوں پرانہیں اپنے بھرپورخراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی اس موقع پرمحمدارشدندیم بھٹی ’نعیم چٹھہ ’جوائنٹ سیکرٹری انصاف لیبرونگ پی پی 112نویدآصف چوہان ’حافظ عزیزمحمود’ملک طاہرحیات ’محمدافضل علوی ودیگربھی موجودتھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں