تھانہ بچیانہ پولیس کی بڑی کاروائی 8رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

جڑانوالہ (سید عامر شاہ) تھانہ بچیانہ پولیس کی بڑی کاروائی 8رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، ملزمان سے موبائل فونز، موٹر سائیکل ، پالتو جانوروں سمیت ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم برآمد، مزید تفتیش کا عمل جاری، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بچیانہ کے ایس ایچ او طاہر انوار سندھو نے دلیرانہ مہارت دیکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کی اور 8ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان تھانہ بچیانہ کے حدود میں مختلف مقامات پر چوری ڈکیتی راہزنی اور نقب زنی میں ملوث تھے جو آئے روز بچیانہ اور گردونواح کے علاقے میں خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے تھے۔ایس ایچ او طاہر انوار سندھو نے بہترین مہارت پیش کر کے دلیرانہ کاروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات سے ملزمان کو جن میں اکرام، رضوان، اختر عرف ڈوگری، جمیل، طاہر، شبیر، عثمان،اور گلفام شامل ہیں کو گرفتار کر کے مختلف مقامات سے لوٹا ہوا مال جن میں 1 عدد آئی فون، 2 عدد اینڈرائیڈ فون، ایک عدد بٹنوں والا موبائل، ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا 70، ایک راس بھینس، ایک راس بیل، نقدی تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار روپے برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔اس موقع پر ایس ایچ او طاہر انوار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔اور جب تک میں اس تھانہ میں تعینات ہوں یہ لوگ یا تو سدھر جائیں یا اپنا ٹھکانہ کہیں اور بنا لیں میں علاقہ میں امن و امان کی صورتحال قائم کئے بنا چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔

0/Post a Comment/Comments