فیصل آباد(عمران چیمہ) جماعت اسلامی پی پی97 تحصیل چک جھمرہ کا ماہانہ اجلاس جماعت اسلامی کے ذونل جنرل سیکرٹری پیر سید محفوظ گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں حافظ نوید اعوان صدر جے آئی یوتھ ضلع فیصل آباد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی. جماعت اسلامی کے سٹی ناظم عمران اشرف چیمہ. جے آئی یوتھ کےتحصیل صدر قاری محمد آصف. جنرل سیکرٹری رانا بلال. سٹی صدر عابد حسین. سٹی سیکرٹری آصف جٹ. انچارج میڈیا سیل رانا احسان الہی ظہیر. ماسٹر محمد حسین ۔حافظ محسن ۔ محمد ابرار اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی.ماہانہ رپورٹ اور نو منتخب ضلعی صدر حافظ نوید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پی پی 97چک جھمرہ میں میرا پہلا اجلاس ہے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سب سے پہلا اجلاس میں نے جماعت اسلامی پی پی 97 میں آغاز کیا ہے یہ چک جھمرہ کو اعزاز حاصل ہے خطاب کرتے ہوئے فرمایا آج کا نوجوان کل کا حکمران ہو گا تمام سیاسی پارٹیایوں سے زیادہ جماعت اسلامی میں نوجوان ہیں خطاب کے بعد ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ حافظ نوید اعوان صاحب نے رانا احسان الہی ظہیر کوضلعی نائب صدر جے آئی یوتھ منتخب کردیا رانا محمد مظفر محمدی نے دعائیہ کلمات سے اجلاس کا اختتام کیا

ایک تبصرہ شائع کریں