فیصل آباد(سید جواد)پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گزشتہ روز 98 بزنسز کا معائنہ کیا۔ 65 بزنس مالکان کو مزید بہتری کے لئے نوٹسز دیے گئے جبکہ 14 بزنس مالکان کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،زائد المیعاد اشیاء کی فروخت،نان ٹریسیبل اشیاء کا استعمال اور صفائی کی ناقص صورت حال پر مجموعی طور پر 155000 جرمانہ عائد کیا گیا۔علاوہ ازیں 126 خراب انڈے،4 کلوگرام ٹریسیبل اشیاء اور 35 لیٹرز زائد المیعاد بیوریجز بھی ضائع کر دیئے گئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں