فیصل آبا د ( سید جواد) زرعی رقبہ کو رہائشی میں تبد یل کرنا سر اسر زیادتی ہے اہل دیہہ کو زندہ رہنے کے لیے گرین ایریا درکار ہے سٹی ہاؤ سنگ کی جانب سستے داموں زرعی رقبہ خرید کر سرکاری محکمہ جات کی ملی بھت سے سٹی ہاؤسنگ کالونی میں مہنگے داموں میں فروخت کیا جا رہا ہے کوئی محکمہ ہماری فریاد نہیں سنتا ہم سڑکوں پر احتجاج کر نے پر مجبور ہورہے ہیں ان خیال کا اظہار پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہوئے چک نمبر 4ج ب رام دیوالی ارفع کریم نگر سرگودھا روڈ کے چوہدری محسن ذکاء رندھاوا نے کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ 47مربعہ جات زرعی تھے جو کہ ایف ڈی اے کے پاس کردہ ماسٹر پلان 2022سے 2042میں رہائش میں تبدیل کر دئیے گے تھے جس کے لیے اہل دیہہ نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے درخواستیں دیکر کوشش کی کہ ہم انسان ہیں اور ہمیں زندہ رہنے کے لیے گر ین ایریا سبزہ اور کراپ لینڈ چاہیے اسلئے فیصل آباد پری اربن پلان 2015ء کی روسے مذکورہ مربع جات کو زرعی ہی رہنے دیا جائے لیکن سٹی ہاؤسنگ مالکان کی ملی بھگت سے ایف ڈی اے افسران نے بھاری رشوت لیکر زرعی ایریا کو رہائشی میں تبدیل کردیا گیا ،سٹی ہاؤسنگ کی جانب سے اب بھی سستے داموں زرعی رقبہ مزید خرید ا جارہاہے ،محکمہ مال سمیت محکمہ ہاؤسنگ ودیگر محکموں کو بھی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی ،ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے زرعی ایریا کو برقرار رہنے دیا جائے ورنہ ہم سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں