علامہ کائناتی اور اختر سدیدی کے افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، چوہدری محمد اعجاز ورک

فیصل آباد(ارم نواز)پاکستان کے حالات قابل تشویش اور پریشان کن ضرور ہیں لیکن ہمیں اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے علامہ کائناتی اور اختر سدیدی کے افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور امید کی کرن ہیں ، ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے چوہدری محمد اعجاز ورک نے سال کی آخری شام علامہ کائناتی و اختر سدیدی کے نام منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسی تقریبات کو قومی سطح پر منانے کی ضرورت ہے صدر تقریب پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید نے کہا کہ شہر اور ملک قد آور شخصیات کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اختر سدیدی اور علامہ کائناتی لائلپور کی پہچان ہیں ان کے ذکر کے بغیر لائلپور کی تاریخ ادھوری رہے گی ان کے مصورات اور علمی اثاثے کو محفوظ کرنے اور انہیں نئی نسل تک پہنچانے پر کام کرنا ہوگا ، ایسی علمی ، ادبی تقریبات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے،اس موقع پر محمد اقبال عظیمی ایڈووکیٹ ، شہزاد بیگ ، پروفیسر ریاض احمد قادری ، حمید شاکر ، محبوب نظامی ، ڈاکٹر حامد رضا زیدی ، اظہار احمد گلزار ، ریاض احمد پرواز ، افضل خاکسار ، ساغر شہزاد ، مراد ہاشمی ، اقبال ناز ، فقیر حسین چشتی ، ذاکر حسین ذاکر ، آصف سردار آرائیں ، اسد بخاری ، سید ریاض گیلانی نگینہ ، ارشد منظور ، مسعود چشتی ، حسن مسعود ، الطاف بابر ، پروفیسر محمد امین ،محمد نسیم آرٹسٹ، ڈاکٹر مقصود عاجز ، عتیق الرحمن ، ظفر اقبال آف واہ کینٹ نے علامہ کائناتی اور علامہ اختر سدیدی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے پیار کرنے والوں کی بڑی نشانی یہی ہے کہ وہ اللہ کے بندوں سے پیار کرتے ہیں کائناتی اور سدیدی نے ہمیشہ انسانیت سے محبت کی علامہ اختر سدیدی باغ و بہار شخصیت کے مرد قلندر تھے جنہوں نے تمام عمر دکھی انسانیت میں مسکراہٹیں بکھیریں یہی وجہ ہے آج 37سال گزرجانے کے باوجود ان کی باتوں کی مہک محسوس ہورہی ہے ، ان کے چاہنے والے اس سرد شام میں اکٹھے ہوئے ہیں ان کی عظمت کی یہی سب سے بڑی دلیل ہے کہ اس شہر کے باسی انہیں آج تک نہیں بھولے ، اس موقع پر شعراحضرات نے منظوم کلام پیش کرتے زبردست داد سمیٹی، ناظم تقریب طارق محمود خان نے شرکاکا شکریہ ادا کیا۔

0/Post a Comment/Comments