فیصل آباد(رانا کاشف)مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور کی ہدایت پر واسا افسران روزانہ کی بنیاد پر مختلف ترقیاتی سکیموں کے وزٹس کررہے ہیں اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز غلام شبیر چوہدری نے رسالے والا روڈ سے ڈجکوٹ تک ڈرینج سکیم کی بحالی اور تبدیلی کی سکیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر مخدوم بابرنے سیوریج نیٹ ورک کو بحال کرنے کیلئے شکیل پارک میں سیوریج لائن بچھانے کی سکیم کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ایم ڈی نے بتایا کہ سیوریج کی سکیموں پر تیز رفتار عملدرآمد جاری اور افسران کی طرف سے مانیٹرنگ کا مقصد موقع پر درپیش بعض مسائل کے ازالہ کے ساتھ ٹھیکیداروں کو مزید متحرک کرنا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں