فیصل آباد(سید جاوید شاہ) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز شہباز خان مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائر ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہباز خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ریٹائرہونے والے شہباز خان کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش اور ان کی درازی عمر ومستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہبازخان کی بطور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز شاندارمحکمانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی نیک نامی میں ہمیشہ جاندار کردار اداکیا۔شہبازخان نے الوداعی تقریب منعقد کرنے پر ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ اور دیگر ضلعی افسران کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ان کے بھرپور تعاون کی بدولت سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مدد ملی۔
ایک تبصرہ شائع کریں