پاکستان مسلم لیگ (ن) وفاق کی علامت اور نظریہ پاکستان کی ضامن ہے، میاں طاہر جمیل

فیصل آباد (رانا کاشف )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وفاق کی علامت اور نظریہ پاکستان کی ضامن ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اہم کردار ادا کیا جبکہ عمران خان کی حکومت نے ملک کومعاشی طور پر کمزور کیا عمران خان اب بھی ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے اور ملک کو ترقی پر لے جانے کے لئے دن رات محنت کی اور وہ وقت دورنہیں جب مسلم لیگ کو ترقی پذیر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ عمران خان کے کردار اور توشہ خانہ سے ان کی سیاست کا خانہ خراب ہو گیا ہے ۔عمران خان نے اپنے پونے چار سالہ دورمیں بے حیائی ’ بدتمیزی اورجھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا ۔ عمران خان اقتدار سے باہرہو کر نیم پاگل ہو چکے ہیں اس لئے ہر روز ملک اور اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ان کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کاانجام قریب ہے ۔

0/Post a Comment/Comments