فیصل آباد(عدنان جسپال)وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ فراہمی و نکاسی آب کے بیشتر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں مزید منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ان منصوبوں میں پرانی اور بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی بھی شامل ہے جبکہ شہربھرکی مین لائنوں کی صفائی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔اس موقع پر واسا افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کو حل کرانا اولین فریضہ ہے اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے واسا بڑی لائنوں کی صفائی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہاہے۔انڈسٹریز کے پانی کی نکاسی کے لئے ہر ماہ جدید مشینری سے صفائی کرائی جارہی ہے تاکہ پانی کی رکاوٹ میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ واسا شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں تاکہ واسا کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جاسکے۔
ایک تبصرہ شائع کریں