فیصل آباد ( سید جاوید شاہ)پاکستان تحریک انصاف این اے 108 کے رہنما میاں نبیل ارشد نے کہاہے کہ ملک میں نہ بجلی ہے اور نہ ہی گیس ہے ۔ انڈسٹریز بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں جبکہ نااہل حکمرانوں کی مسلسل نااہلیوں کی وجہ سے انڈسٹری اورکاروباری طبقہ طبقہ تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے۔ملکی معیشت کاکوئی پرسان حال نہیں ۔ غریب عوام بھوک اور افلاس سے مررہے ہیں جبکہ سفید پوش طبقہ کو اپنا بھرم رکھنا بھی ناممکن ہو چکا ہے ۔حکمران اپنی کرپشن بچانے کے تمام حربے استعمال کر رہے ہیں لیکن ملکی خزانہ خالی ہوچکا ہے اور کرپٹ حکمرانوں کے بینک بیلنس بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔ ملک کو گنگال کرنے والے الیکشن میں اپنی یقینی شکست سے خوف زدہ ہیں اور وہ الیکشن سے فرار اختیار کر رہے ہیں لیکن عوام انہیں کسی بھی طرح بھاگنے نہیں دیں گے ۔پی ڈی ایم کی نااہلی کی وجہ سے ملک معاشی، سیاسی، اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہو چکا ہے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کے شوشے مسائل کا حل نہیں۔ ملک کسی تجربے کامتحمل نہیں ہو سکتا۔ اس سے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔بحران سے نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ہے۔ طاقت کے زور پر عوام کو ان کے حقوق سے دستبردار کرانے کی حکومتی پالیسیاں پہلے کبھی کامیاب ہوئی تھیں نہ اب ہوں گی۔ عوام کا عام انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ حکمرانوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل انتخابات کی بھرپورتیاری کی جارہی ہے۔ نئی سیاسی شخصیت کی شمولیت پارٹی کیلئے خوش آئند عمل ہے۔ کارکنا ن کے گھر گھر جا کر عمران خان کا پیغام پہنچایا جارہا ہے ۔ تحریک انصاف عام آدمی کی جماعت ہے۔ عام آنتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں