ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام

فیصل آباد(اختررشید) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سکول گوئننگ اولمپک ڈریم انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال بوائز کے مقابلے ٹارٹن ٹریک فردوس کالونی جھنگ روڈ میں چاروں ڈسٹرکٹ کے درمیان ہوئے۔ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی بوائز فٹبال ٹیم نے ٹوبہ کو 3/0گول سے ہرا کر جیت لیا۔ٹیبل ٹینس بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے غلام محمد آبادسپورٹس کمپلیکس میں ہوئے جس میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی بوائز اینڈ گرلز کی ٹیموں نے چنیوٹ اور جھنگ کی ٹیموں کو ہرایا۔ووشو بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی ٹیموں نے چینوٹ اور ٹوبہ کی ٹیموں کو ہرایا۔ہاکی بوائز کے مقابلے ڈی پی ایس سکول میں منعقد ہوئے جس میں فیصل آباد کی ٹیم نے چنیوٹ اور ٹوبہ کو ہرا کر جیت لیا۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی ٹیموں کو مبارکباد دی اورحصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کارکردگی کو سراہا۔

0/Post a Comment/Comments