انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس کاسٹینڈ کے مختلف حصوں کا دورہ

فیصل آباد(عدنان جسپال)انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے سٹینڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال چیک کی۔انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کا بھی جائزہ لیا اوربعض جگہوں سے اپنی نگرانی میں کھڑا پانی صاف کرادیا۔انہوں نے چھتوں پر جاکر ٹینکیوں کے اردگرد صفائی اور ان کے ڈھکنوں کی موجودگی کا جائزہ لیا اورسٹینڈ میں صفائی کے جملہ انتظامات کو بہتر سے بہتر رکھنے کے لئے عملہ کو تاکید کی۔انہوں نے کھانے پینے کے ہوٹلز پر اشیائے ضروریہ کے مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کو بھی چیک کیا جبکہ پناہ گاہ میں رات قیام کرنے والوں کے لئے ضروری انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مجموعی انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیاجارہا ہے۔ 

0/Post a Comment/Comments