فیصل آباد(عدنان جسپال)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رائے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایات پر پی ایچ اے کے افسران پارکوں میں سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں اس سلسلے میں عمر فاروق پارک ودیگر پارکس کا وزٹ کرکے انجینئرنگ افسران نے واکنگ ٹریک پر جاری تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیا جبکہ چاردیواری،گرل کی تیاری،لائٹس اور موٹر پمپس کو بھی جلد فنکشنل کرنے کے لئے ٹھیکیدار کو متحرک کیا۔ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ پارکوں کا رخ کرنے والے شہریوں کو تفریح کی معیاری سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں