پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی افسران کی ڈی گراؤنڈ کی انسپکشن

فیصل آباد(سید جواد)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رائے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایات پر پی ایچ اے کے افسران روزانہ کی بنیاد پر پارکوں اور گرین بیلٹس کے دورے کرکے صفائی ستھرائی اور پارکوں میں سیروتفریح کے لئے آنے والوں کی سہولیات کو یقینی بنارہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچرجواد شاہ نے ڈی گراؤنڈ پارک کا دورہ کرکے پلانٹیشن کے ساتھ ساتھ پارک کی تزئین وبحالی،واٹر ورکس کے علاوہ پلے ایریا میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے موقع پر موجود کوڑا کرکٹ کو اپنی نگرانی میں ٹھکانے لگوایا جبکہ دیگر سروسز کو بھی اپ ڈیٹ کیا۔

0/Post a Comment/Comments