فیصل آباد(یوسف بخاری)ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز نے کہا ہے ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کے مطابق موثرعملدرآمد یقینی بنایا جائے اس ضمن میں اشیائے ضروریہ کی ڈیمانڈ اور سپلائی پر گہری نظر رکھیں۔صارفین کو آٹا،چکن سمیت دیگر اشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔سپرسٹورز کے ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیاء کی دستیابی اور معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز مارکیٹوں وبازاروں میں پرائس کنٹرول اور سبزی منڈیوں میں پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی جاری رکھیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت اور محکمہ زراعت،لائیوسٹاک،زرعی مارکیٹنگ کمیٹی اور خوراک سے تفصیلی بریفنگ لی اور کہا کہ ڈویژن سطح پرہفتہ میں ایک دن اور ضلعی لیول پر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس دو دن منعقد کرکے پرائس کنٹرول میکنزم وضع کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سے عائد کیا گیا جرمانہ سرکاری خزانہ میں جمع ہونا چاہیے اس ضمن میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ آٹا کے سیل پوائنٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اورگندم کے مختص کوٹہ کے تحت ہی فلور ملز سیگرائینڈنگ اور مارکیٹ میں پورا آٹا پہنچنا چاہیے۔انہوں نے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں بروقت کرنے اور خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا حکم دیا۔ڈویژنل کمشنر نے میرج ایکٹ پر ذمہ دارانہ عملدرآمد اور احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد بارے بھی بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو لہسن،ادرک،پیاز سمیت دالوں کی فصلیں کاشت کرنے کی ترغیب دیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روزانہ صبح پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کے لئے اجلاس منعقد کرکے ڈیمانڈ وسپلائی کی صورتحال مانیٹر جبکہ سبزی منڈیوں میں بولیوں کے عمل کی بھی مسلسل نگرانی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرج ایکٹ،احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ ڈی سی کاؤنٹرز کی انسپکشن کے علاوہ مارکیٹوں وبازاروں میں اشیاء کے نرخناموں کی موجودگی کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔ضلع جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد سے آگاہ کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن طارق محمود،ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق محمود گوندل،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود، ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ،لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں