فیصل آباد(سپورٹس رپورٹر )نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم (آرٹ کونسل) میں4TH NBBUI OLYMPIA PAKISTAN CHAMPIONSHIP 2023کاانعقادکیاگیاجس کے مہمان خصوصی سینئررہنماپاکستان تحریک انصاف امیدواربرائے ایم این اے NA-104چوہدری اسدمحمودخاں ‘ مرزامحمداصغرامیدواربرائے ایم پی اےPP-110 تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کاکہناتھاکہ ’’جان ہے توجہان ہے صحت مندجسم تندروستی کی علامت ہے‘‘ ہم اپنے پروردگارکاجتنابھی شکراداکرلے اتناہی کم کیونکہ اس نے ہمیں بے حدنعمتوں سے نوازاہے ’’تندروستی ہزارنعمت ہے ‘‘سوشل میڈیاکے جدید دورمیں آج ان نوجوانوں کو باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں جوق درجوق آتادیکھ کردل بہت خوش ہواایسے مقابلہ جات ہونے چاہیے تاکہ نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے دوررہیں تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی نے مسٹرفیصل آباداورجونیئرمسٹرفیصل آبادکوٹرافی ‘ میڈلزسے نوازاورخوب داددی تقریب میں سیدعباس شاہ ‘راناعامر‘عادل امام‘احسان ڈھلوں ‘رانانصیرمنج ودیگربھی شریک تھے

ایک تبصرہ شائع کریں