پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیم کی صبح سویرے امین پو ر بنگلہ بائی پاس پرناکہ بندی


فیصل آباد(سید جواد)پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے صبح سویرے امین پو ر بنگلہ بائی پاس پرناکہ بندی کر کے3144 لیٹر دودھ کے نمونوں کو جدید آلات سے چیک کیا اور غیر معیاری دودھ کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کیں اورموقع پر غیر معیاری دودھ ثابت ہونے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ2011 کے سیکشن 13 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانے عائد کئے گئے۔نیزفوڈسیفٹی ٹیمز نے 38ملک شاپس کی چیکنگ کی اور30 دکانوں کے مالکان کو اصلاحاتی نوٹس جاری کئے۔علاوہ ازیں خصوصی مہم کے دوران101ہوٹلز کی چیکنگ کی گئی۔پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،خراب تیل کے استعمال،ناقص حفظان صحت کی صورتحال،فریزر میں سٹوریج کے ناقص حالات،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے کی بناء پر مجموعی طور پر000 184روپے جرمانہ عائد کیا گیااور 46لیٹرخراب اور 22لیٹرزائدالمیعاد مشروبات کو موقع پر تلف کر دیاگیا۔

0/Post a Comment/Comments