فیصل آباد(سید جواد)ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سرگرم ہیں اس ضمن میں گزشتہ روزچیکنگ کرکے مجموعی طور پر 29 ناجائز منافع خوروں اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کو ایک لاکھ 9ہزار روپے جرمانہ،2دکانیں سیل اور2دکانداروں کو موقع سے گرفتارکیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے پھل وسبزیوں،چکن اور کریانہ کی اشیاء کی قیمتوں اور نرخ ناموں کی موجودگی کو چیک اور خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں