فیصل آباد (رانا کاشف) فیصل آبادپاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماوصدرانجمن تاجران جھمرہ روڈنسیم افضل کاہلوں کے ڈیرے پرعشائیہ کی تقریب میں صدویسٹ ریجن پنجاب فیض اللہ کموکانے کہا ہے کہ ملک معاشی اور اخلاقی لحاظ سے ڈیفالٹ کر چکا۔ پی ڈی ایم کو اپنے اقتدار کی فکر ہے غریب عوام مر رہے ہیں بے روزگاری عروج جبکہ انڈسٹریز تباہ و برباد ہوچکی ہے ۔قوم کی بدقسمتی ہے کہ ملک کی معیشت برباد ہو چکی ہے اور ملک پوری دنیا میں تماشا بنا ہوا ہے انڈیا والے پاکستان کا مذاق اڑا رہے ہیں مگر پی ڈی ایم اقتدار کی بھوک میں اندھی ہوچکی ہے ۔زرداری سندھ میں ہونے والی سیلابی تباہ کاریوں سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کی بجائے لاہور میں ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کر رہے ہیں۔ان لوگوں نے قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے ۔لوگ شریف خاندان کی حیثیت جان چکے ہیں،وفاقی حکومت عوام کو ایک بار پھر اندھیروں کی طرف لے جا رہی ہے،(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہ کردیا ہے مسائل سے نکلنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں،انہوں نے کہا کہ چوہدری نسیم افضل کاہلوں کے ڈیرہ پر صدر پاکستان تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب NA -101 MNA فیض اللہ کموکا صاحب ،پرویز اقبال کموکا صاحب ،چیئرمین بیت المال ڈسڑکٹ فیصل آباد ٹکٹ ہولڈر MPA pp-110 محبوب عالم سندھو ،چیئرمین فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی امیدوار MPA pp-112 ولید ارشد ڈوگر،امیدوار MPA pp -112 حاجی عبداللہ خان دمڑ ،امیدوار MNA na-104 ظفر سندھو ،امیدوار MPA PP-112 رانا اسرار احمد خان ، ثنا اللہ باجوہ (عرف ننھو باجوہ ،ایڈوکیٹ مجاہد حسن پنسوتا ، ایڈوکیٹ عادل مختار باجوہ کے شرکت۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ملک کے طول عرض میں بسنے والے شہری عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تحریک انصاف اقدار میں آکر ریاستی اداراں کے وقار کو بحال کرے گی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھر پور کام کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں