مردم شماری کے انعقاد کے حوالے سے تربیتی سیشن

فیصل آباد(ارم نواز)گورنمنٹ فاروق ہائی سکول شیخ کالونی میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے انعقاد کے حوالے سے تربیتی سیشن منعقد ہوا۔پرنسپل فاروق ہائی سکول شیخ کالونی صغیر احمد ملک نے ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کرام اور دیگر محکموں کے سٹاف کو مردم شماری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تمام جملہ سٹاف کو بتایا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے اور اس کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔فیصل آباد میں 10ٹریننگ سنٹربنائے گئے ہیں اور بیک وقت 10جگہوں پر فیلڈ میں کام کرنے والوں کو ڈیجیٹل مردم شماری کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔یہ ٹریننگ 3بیجوں پر مشتمل ہے جو 21جنوری تک جاری رہے گی۔فاروق ہائی سکول شیخ کالونی میں ٹرینر کا کردار محمد علی ادا کررہے ہیں جبکہ پورے سسٹم میں فضل الٰہی سمور کا کردار بہت اہم ہے۔اسی طرح محکمہ تعلیم کی جانب سے مردم شماری کیلئے فوکل پرسن حمودالرحمن مقررہے۔

0/Post a Comment/Comments