فیصل آباد(سید جواد)ڈویژنل کمشنرمحمد شاہد نیاز نے کہا ہے کہ صنعتی مراکز کے تحفظات،مسائل اور مشکلات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انڈسٹری مالکان کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے جنہیں ترجیحی بنیادوں حل کرانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے یہ بات آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے دورہ کے موقع پرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔چیئرمین اپٹپما حافظ شیخ محمد اصغر قادری،شیخ محمدامجد،سابق سینٹرل چیئرمین میاں آفتاب،چوہدری محمد مزمل،حاجی محمد یاسین دیگر ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ صنعت و تجارت ملکی معیشت کے اس ستون کی مانند ہے جس کی بنیاد پر ملکی اقتصادی عمارت کھڑی ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت انڈسٹریز کی بحالی اور ترقی کے لئے صنعت کاروں کی مشاورت سے موثر پالیسیاں مرتب کر رہی ہے تاکہ دوستانہ ماحول میں انڈسٹریز کے مسائل بطریق احسن حل ہو سکیں۔چیئرمین اپپٹما حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے انڈسٹریز کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے جس جگہ کو انڈسٹریز ایریا ڈکلیئر کر دیا جاتا ہے تو اس ایریا میں آبادی کو بڑھنے سے روکا جائے،آبادی بڑھنے سے انوائرمنٹ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔انڈسٹریل ایریا میں پی ایچ اے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ ماحول ساز گار رہے۔فیصل آباد میں کارگو ٹرمینل بنانے کے ساتھ ساتھ ایئر پورٹ کو بھی وسیع کیا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں