پل شیرازہ کے قریب ساہیوال فیصل آباد روڈ کو دریا سے کٹاؤ کا انتہائی خطرہ ہے۔صوفی شاہد کبیر فریدی

 تاندلیانوالہ ( رائے ظہوراحمد پروکہ ) ساہیوال فیصل آباد روڈ کو دریا کٹاؤ سے انتہائی خطرہ ہے۔اگر دریا نے روڈ کاٹ دیا تو ساہیوال سے فیصل آباد رابطہ ختم ہو جائے گا۔اور ملکی اور قومی سرمایہ بھی ضائع ہو گا۔ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن صوفی محمد شاہد کبیر فریدی نے کیا۔مزید کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب کمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے اپیل کرتے ہیں کہ بروقت ایکشن لے کر روڈ کا کٹاؤ روکنے کے لیے بند کا انتظام فوراً کیا جائے۔مزید انہوں نے کہا مندرجہ بالا حکام کو تحریری درخواستیں بھی ارسال کی ہیں۔ بند کا انتظام کر کے قومی خسارے سے بچا جائے۔

0/Post a Comment/Comments