فیصل آبا د ( سید جواد) الفلاح فانڈیشن پاکستان کے تحت ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹرزنے 379 مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں،اور سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تعارفی پمفلٹ بھی تقسیم کئے یاد رہے کہ الفلاح فانڈیشن جو کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے عرصہ دراز سے شیخ المکرم حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی زیر سرپرستی ملک بھر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے علاقہ کے معززین نے شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کا شکریہ ادا کیا اور ایسے مزید کیمپ کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا ۔اللہ کریم قبول فرمائیں۔ آمین

ایک تبصرہ شائع کریں