پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ملک میں توانائی بحران نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، حافظ شیخ محمداصغر قادری

 فصیل آباد (کامرس رپورٹر)چیئرمین اپپٹما حافظ شیخ محمداصغر قادری نے کہاہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ملک میں توانائی بحران نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران پچاس فیصد سے زائد یونٹس بند ہو چکے ہیں ۔ ٹیکسٹائل اور اسپننگ یونٹس کی بندش سے تقریبا دو لاکھ سے زائد ورکرز بے روزگار ہوئے ہیں پاکستان سے دوسرے ممالک کو ٹیکسٹائل اشیاء کی برآمدات کو بری طرح متاثر کیا ہے بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد گزشتہ چھ ماہ کے دوران پیدواری لاگت میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے بجلی کا ٹیرف بھی حکومت نے بڑھا دیا ہے انہوںنے ٹیکسٹائل سیکٹر کے بحران کو حل کرنے اور قومی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے سخت فیصلے ناگزیر ہیں ۔ ہم آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے ہمیں پاکستان کو پانچویں بڑی معیشت بنانا ہے ۔ حکومت کو مضبوط کرنے لئے ترجیحات کا تعین کرے ۔ مہنگائی کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی وجہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ 2018 ء کے بعد بیرونی قرضوں کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ پاکستان کو برآمدات بڑھانے کے لئے ضرورت پر مبنی پالیسیاںوضع کرنے کی ضرورت ہے 

0/Post a Comment/Comments