فیصل آباد(سید جاوید)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان نے ریجنل آفس اپٹپما کا دورہ کیا۔چیئرمین اپٹپمافیصل آباد ریجن شیخ محمد اصغر قادری،ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن بابر سلیمان،سابقہ چیرمین اپٹپما شیخ محمد امجد،سینئر ممبران اپٹپما شیخ محمد اکرم،عاصم منیر، محمد عمران،اکرم ضیاء اوردیگرایگزیکٹوممبران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے صنعتکاروں کے مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین اپپٹمانے بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریز کابڑا حب ہے یہاں لاکھوں مزدوروں کا روزگار وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت کو اربوں روپے کا ریونیو بھی اکٹھا ہوتا ہے۔ انڈسٹریز مالک اس وقت لاتعداد مسائل میں گھرے ہوئے ہیں جن کا فوری حل ناگزیر ہے۔انہوں نے ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کو درپیش محکمہ ماحولیات سے متعلقہ اوردیگر مسائل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ نے فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
ایک تبصرہ شائع کریں