جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی) سال بدلا مگر حال نہ بدلا،روز
بروز عوام کے مسائل بڑھنے لگے، خبر نشر ہونے کے باوجود انتظامیہ کو ہوش
نہ آیا البتہ چک نمبر 656/7 گ ب کے نالاں رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گندے نالوں
کی صفائی شروع کر دی، نمائندہ خصوصی کے سروے کے مطابق چک نمبر 656/7گ ب میں عرصہ
دراز سے گندے نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں کا استعمال شدہ گندہ پانی مسجد،سکول،اور
گھروں میں داخل ہونے لگا تھا جس سے شہریوں کے مکانوں کی بنیادوں کھوکھلی ہونے لگی تھی۔شہریوں
نے وسعت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے یو سی سیکرٹری سے لیکر ڈی سی فیصل
آباد تک در بدر کی ٹھوکریں کھا کر متعدد بار درخواستیں گزاری مگر کسی نے نہ سنی یہاں
تک کہ وسعت نیوز چینلز پر خبر چلانے کے بعد انتظامیہ کو ہوش نہ آیا۔جس سے تنگ آکر ہم
نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی شروع کر دی اور ساتھ ہی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی
سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے ضلع فیصل آباد کی سب سے بڑی تحصیل جڑانوالہ
کے رہائشی ہیں صاف ستھرے ماحول میں رہنا ہمارا
بھی حق ہے ہم سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے لہذا از خود نوٹس لیں اور
ہمیں ریلیف فراہم کریں تاکہ ہم بھی سکھ کا سانس لے سکیں ۔


.jpeg)
ایک تبصرہ شائع کریں