جڑانوالہ(بیوروچیف میاں عنصرعلی)سی آئی اے سٹاف کے ساتھ مقابلے کے بعد پیپلز کالونی کے علاقے میں زخمی منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات قبضہ میں لے لی گئی.سٹی پولیس کا خفیہ اطلاع پر منشیات فروش کے خلاف آپریشن۔ فیصل آباد پولیس نے اطلاع پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ فیصل آباد راجباہ روڈ پر پولیس نے مشکوک ڈالہ کو روکا جو کہ نہ رکا۔ پولیس نے فوری مزید ناکہ بندی کروائی۔ تھانہ پیپلز کالونی کی حدود میں سی آئی اے سٹاف اور ڈولفن ٹیم نے اسی مشکوک ڈالہ کو روکا، ڈالہ روکنے کی بجائے پولیس ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کردی گئی ۔ کراس فائرنگ کے دوران ایک مشکوک شخص زخمی حالت میں زیر حراست لے لیا گیا موقعہ سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس پارٹی سی آئی اے سٹاف سے سب انسپکٹر ذیشان خالد اور زبیر اور ڈولفن ٹیم پر مشتمل تھی

ایک تبصرہ شائع کریں