فیصل آباد(اختر رشید)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سولیڈیٹری ایس او ایس ویلج اتھلیٹک بوائز مقابلہ جات ٹارٹن ٹریک فردوس کالونی جھنگ روڈ میں منعقد ہوا جس میں پچاس سے زیادہ بچوں نے شرکت کی اور دس مختلف ایونٹس میں حصہ لے کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد وصول کی بچوں نے 100میٹر ریس،200میٹر ریس، 400میٹر ریس،800میٹر ریس، 4×100میٹر ریلے ریس لانگ جمپ،ڈسکس تھرو،ہائی جمپ، جیولن تھرواور1500سو میٹر ریس میں حصہ لیا۔مہمان خصوصی مشتاق احمد کمبوہ چیف کوآرڈینیٹر پنجاب بین المذاھب وعلامہ اقبال کمیونٹی سربراہ ZIHپاکستان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرساجدہ لطیف نیفرسٹ پوزیشن والے کھلاڑیوں میں دو ہزار روپے ومیڈل، سیکنڈآنے والوں کو پندرہ سوروپے ومیڈل اورتھرڈ کو ایک ہزار روپے ومیڈل دیا۔نداعبدالمنم کمبوہ،رانامحمد آصف،رانا محمد اعظم،بابائے سپورٹس حاجی محمد رفیع،شیخ عمران بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں