مقدس شخصیات کی توہین کسی بھی صورت قابل قبول نہیں

فیصل آباد(پ ر)قومی اسمبلی سے صحابہ کرامؓ و اہل بیتؓ اور امہات المؤمنینؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کے بل کی منظوری خوش آئند ہے مولانا عبدالاکبر چترالی سمیت تمام ممبران اسمبلی، سپیکر و ڈپٹی سپیکرمبارک باد کے مستحق ہیں۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان 20جنوری بروز جمعہ کو اس بل کی منظوری پر یوم اظہار تشکر منائے گی علماء کونسل سے منسلک علماء خطباء اور مشائخ اس قانون کی ضرورت و اہمیت اور اس کے ثمرات سے قوم کو آگاہ کرے گی۔قائدین مرکزی علماء کونسل پاکستان قومی اسمبلی  سے صحابہ کرامؓ اہل بیتؓ اور امہات المومنین  ؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کے بل کی منظوری قابل تحسین عمل ہے اور وقت کی آواز ہے اس مطالبہ کے پیچھے اکابرین امت  ؒکی بے پناہ قربانیاں جدوجہد اور دعائیں شامل ہیں مقدس شخصیات کی توہین کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے صحابہؓ اہل بیتؓ امہات المومنینؓ ایمان کا جزو ہیں ان کی توہین اور تنقیص قابل نفرت جرم ہے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ضابطہ اخلاق کا یہ تسلسل ہے اور پیغام پاکستان کے اغراض و مقاصد کے بنیادی نکات ہیں اس قانون پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہئے صحابہ کرامؓ اور اہل بیت ؓ کی توہین کرنے والے معاشرے میں انتشار پھیلانے کے ساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کا باعث بنتے ہیں قائدین مرکزی علماء کونسل پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بل کو سینٹ سے بھی پاس کرنے کے بعد قانونی شکل دے کر ملک بھر میں اس کے عملی نفاذ کو یقینی بنایا جائے چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شاہ نواز فاروقی وائس چیئرمین صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد عثمانی مرکزی فنانس سیکرٹری مولانا حفیظ الرحمن کشمیری مرکزی قانونی مشیر میاں محمد طیب ایڈووکیٹ قاری محمد مشتاق لاہوری صدر پنجاب مولانا ابوسفیان حنفی نائب صدر حافظ محمد شعیب صدیق نائب صدر حافظ مقبول احمد جنرل سیکرٹری مولانا محمد اعظم فاروق نے اس بل کی منظوری کو تاریخ ساز فیصلہ قرار دیا چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں دلخراش واقعات بڑھ چکے ہیں جوکہ انتشار کا سبب بنتے ہیں قانونی بنیادوں پر ایسی گستاخیوں کی روک تھام از حد ضروری ہے۔


0/Post a Comment/Comments