فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمندری علیزہ ریحان نے اچانک مختلف مقامات پر قائم پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وزن کے پیمانے چیک کئے۔انہوں نے موقع پر موجود صارفین کو پورا آئل ملنے کی تصدیق کی اور پمپس مالکان کو خبردار کیا کہ پیمانوں میں ہیراپھیری یا گڑبڑکرنے والے جیل میں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اچانک چیکنگ کا عمل جاری رہے گالہذا معاملات درست رکھیں۔انہوں نے پمپس کے واش رومز میں صابن اور تولیہ کی موجودگی اور صفائی کی صورتحال بھی دیکھی اور صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں