فیصل آباد(اختر رشید)ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سکول گوئننگ اولمپک ڈریم انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی بوائز کے مقابلے ٹارٹن ٹریک فردوس کالونی جھنگ روڈ میں ہوئے جس میں چاروں اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی بوائز کبڈی ٹیم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 35 / 24 پوائنٹ سے ہرادیا۔بیڈمنٹن بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے الفتح سپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک میں ہوئے جس میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی بوائز اینڈ گرلز کی ٹیموں نے چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں کو ہرادیا۔کراٹے بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی ٹیموں نے چینوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں کو ہرایااسی طرح ہاکی گرلز کے مقابلے ڈی پی ایس سکول میں ہوئے جس میں فیصل آباد کی ٹیم نے چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ہرا کر وننگ کا اعزاز حاصل کیا۔علاوہ ازیں کرکٹ بوائز اینڈ گرلزمقابلے بوہڑانوالی گراؤند میں کھیلے گئے جس میں ضلع فیصل آباد کی ٹیموں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ہرایا۔ والی بال بوائز اینڈ گرلز کے مقابلے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے جو ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی ٹیموں نے چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں کو ہرا کر جیت لئے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف اور ان کی پوری ٹیم کو ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سکول گوئننگ اولمپک ڈریم کے تمام ایونٹس جیتنے پر مبارکباد دی اورحصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انکی کارکردگی کو سراہا۔
ایک تبصرہ شائع کریں