مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)کے بیانیے کو فروغ اور پارٹی کی مضبوطی ہوگی

 فیصل آباد (ارم نواز    ) ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن) خواتین یوتھ ونگ سابق ایم پی اے مدیحہ رانا نے مریم نوازکو مسلم لیگ(ن)کی مرکزی چیف آرگنائزر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرکزی سنیئر نائب صدر مسلم لیگ(ن)کے منصب کا اعزاز مسلم لیگی کارکنوں اور قائد نوازشریف کے جیالوں کیلئے نہایت قابل مسرت ہے،مسلم لیگ(ن)کے سنیئرقیادت وعہدیدار و کارکنان وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مریم نواز کی قیادت  میں مسلم لیگ(ن)کے بیانیے کو فروغ اور پارٹی کی مضبوطی ہوگی۔انہوںنے خواتین ورکرز پر زور دیا کہ وہ محترمہ مریم  نواز  کی قیادت میں پارٹی کا  پیغام گھر  گھر پہنچائیں اورآنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں  کی ضمانتیں  ضبط کروا دی جائیں گے ۔

0/Post a Comment/Comments