فیض اللہ کموکاکی قیادت میں نکالی گئی ریلی کااستقبال میاں مبین شہزاد(آدم جی پمپ والے )‘سہیل بٹ و دیگر تاجر رہنماکررہے ہیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام ’’الیکشن کراؤملک بچاؤ‘مہنگائی اوربے روزگاری ‘‘کیخلاف فیض اللہ کموکاکی قیادت میں نکالی گئی ریلی کااستقبال چیئرمین الخدمت گروپ ریلوے روڈ‘چیئرمین انجمن تاجران ریلوے روڈمیاں مبین شہزاد(آدم جی پمپ والے )‘سہیل بٹ و دیگر تاجر رہنماکررہے ہیں۔  چیئرمین الخدمت گروپ ریلوے روڈ‘چیئرمین انجمن تاجران ریلوے روڈمیاں مبین شہزادنے کہا ہے کہ نئے انتخابات سے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا انہوں نے مزید کہا کہ ملک معاشی اور اخلاقی لحاظ سے ڈیفالٹ کر چکا ہے وزیرخزانہ اسحاق ڈار قوم کو بے وقوف مت بنائیں بلکہ اصل صورتحال سے قوم کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو اپنے اقتدار کی فکر ہے غریب عوام مر رہے ہیںبیروزگاری عروج پر جبکہ انڈسٹریز تباہ ب برباد ہو چکی ہے انڈیا والے پاکستان کا مذاق اڑا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہی ہوگا کیونکہ عوام عمرا ن خان کے سوا کسی دوسرے کا نام سننے کو تیار نہیں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کو تبا ہ کر دیا ہے معیشت اور کاروبار کے حوالے سے قوم کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مزدور سراپا احتجاج ہیں ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف نئے سال میں مزدور احتجاج کر رہے ہیں

0/Post a Comment/Comments